Get FREE Delivery on all Orders above Rs 4,999 in Pakistan.

Seerat e Hassan-O-Hussain (RA)

سیرت حَسن و حسین رَضِیْ اَللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ
Rs. 585.00
In stock
+

سیدنا حسن وحسین ہمارے پیارے پیغمبرسیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کے نواسے، آپ کے اہل بیت کے اہم افراد اور جلیل القدر صحابہ ہیں۔ آپﷺ ان سے بے حد محبت اور پیار فرمایا کرتے تھے۔ آپ نے ان دونوں کو دنیا کے اپنے دو پھول قرار دیا اور جنتی نوجوانوں کے سردار ہونے کا اعزاز بخشا۔ یوں ان سے محبت کرنا اور ان کی عقیدت و احترام کو بجالانا ہمارے ایمان کا حصہ اور نبیﷺ سے محبت کا لازمی تقاضا ہے۔

زیرنظرکتاب "سیرت حسن وحسین" حبِ رسول کے انھی تقاضوں کی تاکمیل اور ایمانی جذبے کی آبیاری کی ادنیٰ سی کوشش ہے۔ یہ کتاب سیدین حسنین کریمین رَضِیْ اَللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زندگی کے تمام گوشوں سے متعارف کراتی ہے۔

اس کتاب کی خاصیت ہی ہے کھ دارالسلام انٹرنیشنل نے اسے اس موضوع کے مروجہ سٹائل سے ہٹکر نئی طرز پر تیار کیا ہے۔ کتاب کی ظاہری خوشنمائی کی طرح اس کے باطن کی ثقاہت کا بھی بھرپور اہتمام کیا ہے۔ افراط وتفریط سے اجتناب کرتے ہوئے راہِ اعتدال کو اختیار کیا ہے اور رطب ویابس اور بے سند باتوں سے گریز ہے۔ یوں اپنے موضوع پر یہ مستند دستاویز ہے جو یقیناََ آپ کو پسند آئے گی۔

یہ کتاب پاکستان بھر میں دارالسلام کے تمام شو رومز پر مہیا ہونے کے ساتھ آن لائن بھی دستیاب ہے جسے آپ گھر بیٹھے بآسانی خرید سکتے ہیں۔ آئیں آج ہی اپنے قریبی دارالسلام کے شوروم سے یہ کتاب خرید کر پڑھیں اور اہل بیت اطہار سے حقیقی محبت کا ثبوت دیں اور اپنے ایمانی ذوق کو جلا بخشیں۔

Language:
urdu
Book Pages:
250
Book Size:
17x24
Genre:
Biography
Color:
2 color

Questions

Irfan Ali 0 08/20/2020
اسلام علیکم
میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سیرت حسن و
حسین عہ کی کتاب میں کتنے صفحات پر مشتمل ہے.
Darussalam Pakistan 0 08/21/2020
Thank you for showing interest in our publications. Seerat Hassan o Hussain (R.A) book has 250 pages.

Reviews

No posts found

Write a review

New Arrivals

Similar Products