(قواعد النحو (ابتدائی

Quwaid-un-Nahaw (Ibtedaayi)

    1 reviews

Rs. 115/-   PAK  

Product Code
9789695743430
Category
General
Publisher
Darussalam Publishers
Publish Date:
March 02, 2015
Availability
In stock
Author
Darussalam Publishers & Distributers
Description

  علوم نقلیہ کی  جلالت وشان اپنی جگہ مسلم ہے، مگر یہ بھی ایک  حقیقت ہے کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک  رسائی  حاصل کرناعلم نحو کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہی وہ عظیم فن ہے، جس کی بدولت انسان امامت کےمرتبے اور اجتہاد کے مقام تک پہنچ جاتاہے ۔ تمام ائمہ کرام کااس بات پراجماع ہے  کہ  مرتبۂ اجتہاد تک پہنچنے کے لیے علم نحو کا حصول ایک لازمی شرط ہے۔ قرآن وسنت  اور دیگر عربی علوم  کوسمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ اس کے بغیر علوم  اسلامیہ میں رسوخ وپختگی پیدا نہیں ہوسکتی ۔نحو وصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ  عجمی علماء نے بھی   بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اور اپنی  اپنی مقامی زبانوں میں اس فن  پر کتب تصنیف فرمائیں۔ زیر نظرکتاب  وفاق المدارس السلفیہ کے ذمہ داران کے  حکم پر تجربہ کار ،اور ماہر  اساتذہ ومعلمین کی نگرانی میں الثانویة الخاصة کے نصاب کے لیےلکھی  گئی ہے۔ جسے مکتبہ دار السلام لاہور نے شائع کیاہے۔ اس کی ترتیب میں  ایک  جدید اور منفرد اسلوب اختیارکیا گیا ہے،  جو عام فہم اور نہایت آسان ہے،  تاکہ مبتدی طالب علم اس کو آسانی سے پڑھ سکیں ۔   

Review And Get 5% Discount

5.0 
Average rating based on  1 ratings
Rate this product

Write a full review
  • muzamil
    2017-09-04 07:38:10

    Verified Reviewer

    bst for learners

Reviews 1 to 1 of 1

  1. Show more
  2. Show less

Book Specification

Publish Date: March 02, 2015
Genre: General
Pages: 96
Size: 17x24
Weight (KG): 0.2
Color: 2 color

Get the eBook Library App

Online Library with 500+ eBooks

Featured Books