Description
ناظرہ و حفظ اور سکول سسٹم کے لیے؛ سالہا سال سے عملی تجربات کا حامل سمیسٹر وائز نصابِ تعلیم
الحمد للہ ! قرآنی تعلیم کے مراکز کثیر تعداد میں موجود ہیں، جو علم کا نور پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں تربیت کا خاص اہتمام نہیں ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے لیے ان کی ذہنی سطح کے مطابق تربیت کا کوئی ایسا سائنٹیفک اور رہنما نصاب کتابی صورت میں دستیاب نہیں جو صحیح عقائد و اعمال، مفید اسلامی معلومات، سیرت نبوی اور بزم ادب کے پروگرام پر مشتمل ہو اور بچوں کو مثالی مسلمان بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے۔
اس اہم ضرورت کے پیش نظر دار السلام ایجوکیشنل سسٹم نے حفظ و ناظرہ قرآن پڑھنے والے بچوں کے لیے یہ تربیتی نصاب تیار کیا ہے جسے جید علمائے کرام اور کہنہ مشق سکالرز نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے۔ یہ نصاب تعلیم و تربیت کے اہم اور مفید پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے جنھیں ہفتوں کے اعتبار سے سمیسٹر وائز تقسیم کیا گیا ہے۔
نئی نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت کے لیے اس تربیتی نصاب کو عام کریں اور اپنے تعلیمی حلقوں میں رائج کریں تا کہ ہم اس اہم فریضے سے اچھے طریقے سے سبکدوش ہو سکیں۔ خصوصیات:• حفظِ قرآن• حفظِ احادیث • بنیادی عقائد • سیرت النبی • منتخب مسنون دعائیں• قواعدِ تجوید• بزمِ ادب کے لیے حمد و نعت اور تقاریر• بچوں کے لیے عملی سرگرمیاں
Reviews
No reviews found