Darussalam.pk is one and only online official store of darussalam publishers providing Authentic Islamic Books Holy Quran, Tafseer, Kids Books, Rehal & Digital Devices under single roof, Order Now.

Jaado Ki Haqeeqat

جادو کی حقیقت, 9789695740033, Ghazi Aziz Mubarakpuri, urdu, 396, 14x21, General, 1 color
Write a review
Urdu Book Title:
جادو کی حقیقت
ISBN:
9789695740033
Language:
Book Pages:
396
Book Size (cm):
14x21
Genre:
General
Color:
1 color
Weight:
0.7 kg
Rs.995.00
Ask a question
In Stock Ready to ship and will deliver within 2 working days.
+

Description

خطرات۔۔۔احتیاطی تدابیر ۔۔۔علاج

اس کتاب میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عزیر مبارکپوریحفظہ اللہ نے جادو، کہانت اور علمِ نجوم کی حرمت نیز اسلام میں ایسے افعال کےمرتکبین کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں احکامات پر بڑی تحقیق اور تفصیل سےروشنی ڈالی ہے نیز ایک مسلمان گھرانہ ان جنوں کی آسیب زدگی اور جادو کے اثرات سےکیسے محفوظ رہ سکتا ہے؟

فاضل مؤلف نے رائج جادو اور آسیب وغیرہ سے بچاؤ اور علاجکے بعض غیر شرعی طریقے بتلا کر نام نہاد پیروں، فقیروں اور شعبدہ بازوں کی حقیقتسے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

کتاب میں کم و بیش 180 عناوین قائم کرکے ان تمام تحقیق طلبسوالات کے جوابات فراہم کردیے ہیں جو اس سے بالعموم ذہن میں پیدا ہوتے ہیں۔

دین اسلام میں جادو کے حوالے سے جس قدر شدید وعید آئی ہے مسلم معاشرے میں اسی قدر شدو مد کے ساتھ یہ اپنے پنجے گاڑنے میں روبہ عمل ہے۔ بہت سے صحیح العقیدہ مسلمان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے ہاتھوں اپنی ایمانی دولت گنوانے میں لگے ہیں۔ یہ کتاب ہمیں بتائے گی کہ دین اسلام میں تمام ٹونوں ٹوٹکوں کا حل انتہائی آسان انداز میں دستیاب ہے ۔ کتاب میں جادوگروں کا تقرب حاصل کرنے کے لیے جادوگروں کے بعض وسائل، اور جادواور جنات کے وجود کو قرآن وسنت سے ثابت کرتے ہوئے جادو کی اقسام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کے علاوہ شریعت میں جادو کا حکم اور جادو کے اثر سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ نظر بد کی تاثیر اور علاج پر سیر حاصل اور علمی گفتگو کی گئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب کے مطالعے کے بعد ہر فرد اپنے عقیدہ وایمان کی حفاظت کرتے ہوئے جادو، نظر بد اور ان سے پیدا شدہ امراض کا علاج قرآن کریم اور ماثور دعاؤں کے ذریعے کر سکے گا۔

الغرض! آپ اس کتاب سے جان سکتے ہیں:
جادو، کہانت، علمِ نجوم کی حرمت اور مرتکبین کے بارے میں احکامات ؟*

ایک گھرانہ جنوں کی آسیب زدگی اور جادو کے اثرات سے کیسے محفوظ رہ سکتاہے ؟*

رائج جادو اور آسیب وغیرہ سے بچاؤ اور ان کا تدارک ؟*

پیروں، فقیروں اور شعبدہ بازوں کی حقیقت؟*


Reviews

Rafia Moazzam
Comment
Book from Dar-u-lsslam on this topic helps alot in understanding the reality behind Evil spirits
Fawad Khan
Comment
buhut he pur asar
Anum Tauqir
Comment
a detailed guide to remove evil spell and things alike