Description
سیدنا حسن وحسین ہمارے پیارے پیغمبرسیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کے نواسے، آپ کے اہل بیت کے اہم افراد اور جلیل القدر صحابہ ہیں۔ آپﷺ ان سے بے حد محبت اور پیار فرمایا کرتے تھے۔ آپ نے ان دونوں کو دنیا کے اپنے دو پھول قرار دیا اور جنتی نوجوانوں کے سردار ہونے کا اعزاز بخشا۔ یوں ان سے محبت کرنا اور ان کی عقیدت و احترام کو بجالانا ہمارے ایمان کا حصہ اور نبیﷺ سے محبت کا لازمی تقاضا ہے۔
زیرنظرکتاب "سیرت حسن وحسین" حبِ رسول کے انھی تقاضوں کی تاکمیل اور ایمانی جذبے کی آبیاری کی ادنیٰ سی کوشش ہے۔ یہ کتاب سیدین حسنین کریمین رَضِیْ اَللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زندگی کے تمام گوشوں سے متعارف کراتی ہے۔
اس کتاب کی خاصیت ہی ہے کھ دارالسلام انٹرنیشنل نے اسے اس موضوع کے مروجہ سٹائل سے ہٹکر نئی طرز پر تیار کیا ہے۔ کتاب کی ظاہری خوشنمائی کی طرح اس کے باطن کی ثقاہت کا بھی بھرپور اہتمام کیا ہے۔ افراط وتفریط سے اجتناب کرتے ہوئے راہِ اعتدال کو اختیار کیا ہے اور رطب ویابس اور بے سند باتوں سے گریز ہے۔ یوں اپنے موضوع پر یہ مستند دستاویز ہے جو یقیناََ آپ کو پسند آئے گی۔
یہ کتاب پاکستان بھر میں دارالسلام کے تمام شو رومز پرمہیا ہونے کے ساتھ آن لائن بھی دستیاب ہے جسے آپ گھر بیٹھے بآسانی خرید سکتے ہیں۔آئیں آج ہی اپنے قریبی دارالسلام کے شوروم سے یہ کتاب خرید کر پڑھیں اور اہل بیتاطہار سے حقیقی محبت کا ثبوت دیں اور اپنے ایمانی ذوق کو جلا بخشیں۔
Reviews
No reviews found