Darussalam.pk is one and only online official store of darussalam publishers providing Authentic Islamic Books Holy Quran, Tafseer, Kids Books, Rehal & Digital Devices under single roof, Order Now.

Seerat e Ummahat al Mumineen

سیرت امھات المؤمنین, HardCover, Darussalam Publishers, urdu, 426, 17x24, Seerat e Sahaba, 4 color
Write a review
Urdu Book Title:
سیرت امھات المؤمنین
Binding:
HardCover
Language:
Book Pages:
426
Book Size (cm):
17x24
Genre:
Seerat e Sahaba
Color:
4 color
Weight:
0 kg
Rs.4,999.00
In Stock Ready to ship and will deliver within 2 working days.
+

Description

ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن کے تابناک سوانح حیات اور خدمات جلیلہ کا ایمان افروز تذکرہ

حضرت محمد ﷺ کی عظمت مآب بیویاں ہماری انتہائی واجب الاحترام مائیں ہیں۔ ان جلیل القدر ماؤں نے خواتین کو براہ راست دین حنیف سکھایا اور قرآن و سنت کی برکتوں اور عظمتوں سے روشناس کرایا۔ اکثر خواتین رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتی تھیں اور درپیش مسائل کا حل پوچھتی تھیں۔ عادت مبارک یہ تھی کہ آپ ﷺ ان خواتین کو اپنی ازواج کے پاس بھیج دیتے تھے کہ ان سے اپنے مسائل و معاملات کا حل پوچھ لو۔ اس طرح امہات المومنین خواتین میں دین حنیف کی تعلیمات کو فروغ دینے کا سر چشمہ بن گئیں۔ یوں ان کی عظمت کا آفتاب نصف النہار تک جا پہنچا۔

دارالسلام کی طرف سے یہ کتاب ہماری انھیں عظیم ماؤں کے لیل و نہار کی مفصل اور مستند سرگزشت ہے۔ تمام مسلمان بہنیں،بیٹیاں اور محترم مائیں ازواج مطہرات کی مکی زندگی کے مطالعے کو اپنی زندگی کا مستقل معمول بنا لیجیے۔ اس طرح آپ میں صحیح دینی زندگی کے خصائل جلوہ نما ہوں گے جو آپ کے سارے خاندان کی کایا پلٹ کر آپ کے گھر کو قرآن و سنت کی برکتوں کا گہوارہ بنا دیں گے۔

اس کتاب کے مولف مولانا عبدالرشید ضیاء حفظہ اللہ ہیں اور نظر ثانی کے فرائض پروفیسر محمد یحییٰ نے سر انجام دیے ہیں۔ امید ہے کہ قارئین کے لیے یہ کتاب مشعل راہ بنے گی۔

Reviews

No reviews found

Chat with Darussalam PK Official