Description
یہود و ہنود اپنی بھرپور منصوبہ بندی اور اور بےانتہا وسائل کے ساتھ اپنی گندی اور زہریلی ثقافت کے ذریعے مسلمانوں پر عمومی یلغار کر چکے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان اسی ظاہری چمک دمک سے مرعوب نظر آتے ہیں بلکہ اسے اپنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کو اغیار کی اندھی تقلید کرنے کے انجام سے خبر دار کیا جائے اور انھیں مسلم تہذیب اختیار کرنے کے فوائد سے آگاہ کیاجائے۔ اسی سلسلہ میں ناصر بن عبدالکریم العقل نے ایک رسالہ ترتیب دیا جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ ابو اسامہ محمد طاہر آصف نے اس کو اردو منتقل کرنے کے فرائض سرانجام دئیے۔ مصنف نے سب سے پہلے مشابہت کا صحیح مفہوم اور اس کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے بعد جن امور میں مشابہت سے روکا گیا ہےاور مشابہت کے احکام کو بیان کیا ہے۔ علاوہ ازیں مشابہت کفار سے متعلقہ دیگر اہم مضامین کو کتابچہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Reviews
No reviews found