Description
بیت االلہ اور مقاماتِ مقدسہ کی زیارت اور حج و عمرہ کا ارمان ہر صاحب ایمان کے دل میں انگڑائیاں لیتا رہتا ہے۔ شرعی رہنمائی کے لیے حج و عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے احکام و مسائل کو آسان انداز میں بیان کرنے کے لیے دارلسلام نے `حج و عمرہ گائیڈ بک` تیار کی ہے۔ جو مختصر ہونے کے ساتھ جامع بھی ہے۔ تفصیلی احکامات کے لیے دارلسلام `مسنون حج و عمرہ، احکام و مسائل` کا مطالعہ ضرور کیجیے۔
اللہ کے فضل و احسان سے دارلسلام کتاب و سنت کی تحقیق و اشاعت کا عالمی ادارہ ہے جس نے گزشۃ 25 برسوں میں دنیا کی 24 زبانوں میں قرآن کا ترجمہ شائع کرنے کا اعزاز حاصل کیا، نیز اردو عربی، انگیزی، فرنچ، سپینش، ہندی، بنگالی، پشتو، فارسی اور سندھی کے علاوہ دیگر زبانوں میں 1500 سے زائد معیاری کتابیں شائع کی ہیں۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، جدہ، الریاض، الخبر کے علاوہ اس کی شاخیں تین براعظوں ایشیا، یورپ اور امریکہ میں قائم ہیں۔ قائین کرام سے گزارش ہے کہ حرمین میں عبادت کرتے وقت ادارہ دالسلام، اس کے منتظمین اور جملہ اراکیں کو خصوصی دعاوں میں ضرور شامل کریں۔ اللہ ہمیں خدمت دین کی زیادہ سے زیادہ تو فیق عطافرمائے۔ آمین!
Reviews
No reviews found