Darussalam.pk is one and only online official store of darussalam publishers providing Authentic Islamic Books Holy Quran, Tafseer, Kids Books, Rehal & Digital Devices under single roof, Order Now.

Dua Aur Dum Kay Zariye Masnoon Elaj

Write a review
Weight:
0.259 kg
Rs.350.00
In Stock Ready to ship and will deliver within 2 working days.
+

Description

س میں کوئی Ø´Ú© نہیں کہ قرآن کریم   اور نبیﷺ سے ثابت شدہ دم Ú©Û’ ذریعے علاج کرنا نہایت مفید اورمکمل شفایابی ہے ۔قرآن کریم تمام قلبی وجسمانی امراض اور دنیا وآخرت Ú©ÛŒ بیماریوں کےلیے مکمل شفا ہے ۔البتہ ہرشخص کوقرآن سےعلاج اور شفایابی Ú©ÛŒ توفیق نہیں ملتی ۔قرآن کریم کافہم رکھنے والوں کےلیے قرآن کےاندر اس Ú©Û’ علاج کاطریقہ ،بیماری کا سبب اور اس سے بچاؤ Ú©ÛŒ تدبیر موجود ہے ۔اللہ تعالیٰ Ù†Û’ قرآن کریم کےمیں دل او رجسم Ú©ÛŒ بیماریوں کاذکر فرمایاہے Û” اور ان کےعلاج کاطریقہ بھی بتا دیا ہے ۔اسی طرح سنت نبویﷺ سے ثابت دم Ú©Û’ ذریعے علاج کرنابھی مفید ترین علاج میں سے ہے۔علماء کااجماع ہے کہ دم کرنا جائز ہے اگر تین شرطوں Ú©Û’ ساتھ کیا جائے تو: 1۔اللہ تعالیٰ Ú©Û’ کلام یا اس کےاسماء وصفات Ú©Û’ ذریعے۔ یا رسول اللہﷺ سے منقول کلام Ú©Û’ ذریعہ دم کیا جائے 2۔دم عربی زبان میں ہو Û” اوراگر غیر عربی زبان میں ہوتو اس کا معنیٰ معروف ہو 3۔یہ اعتقادرکھا جائے کہ دم بذاتِ خود مؤثر نہیں ۔بلکہ اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ قدرت سے اثر انداز ہوتا ہے ۔دم محض ایک سبب ہے ۔لیکن ہمارے معاشرے میں جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں Ú©Û’ علاج کےلیے کتاب وسنت Ú©Û’ بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں Ú©Û’ ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن Ú©ÛŒ اکثریت تو محض وہم وخیال Ú©Û’ زیر اثر خود Ú©Ùˆ مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف Ú©Û’ ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں Ú©Û’ بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو Ù„ کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو Ú©Û’ عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء Ú©Û’ لیے ضروری ہے کہ جادو Ú©Û’ خطرے او راس Ú©Û’ نقصانات Ú©Û’ متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس Ú©Û’ توڑ اور علاج Ú©Û’ لیے نام نہادجادوگروں عاملوں Ú©ÛŒ طرف رخ نہ کریں۔ زیر نظر کتاب  ’’دعا اوردم Ú©Û’ ذریعے مسنون علاج‘‘ معروف سعودی عالمِ دین شیخ سعید بن علی بن وہب القحطانی﷾ Ú©ÛŒ تصنیف’’الذكر والدعا والعلاج بالرقى من الكتاب والسنه‘‘ کا اختصار ہے ۔جس میں شیخ صاحب Ù†Û’ قرآن واحادیث Ú©ÛŒ روشنی میں بیماریوں Ú©Û’ علاج Ú©Ùˆ بیان کیا ہے۔یہ کتاب   روحانی وجسمانی بیماریوں   کےستائے ØŒ جنات جادواور ٹونے، نطر بد اور حسد کےحملوں سے زخمی مسلمان Ú©Û’ لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔جہالت کےاس طوفان وطغیان میں یہ کتاب ہم سب Ú©Û’ لیے رہبری اور کامیابی کامینارۂ نور ہے Û” اس میں وہ تمام دعائیں درج ہیں جو اللہ رب العزت اورمحسن انسانیت حضرت محمدﷺنےبتائی اور سکھائی ہیں۔اس میں کامیابی اور سرفرازی کےتمام طریقے درج ہیں Û”

Reviews

No reviews found

Similar products

Chat with Darussalam PK Official