Description
ماحول سے متاثر ہونے والے صاحب عزم نہیں ہوتے اور جو صاحب عزم ہوں وہ ماحول سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ ماحول کے لیے ایک ایسا تاثر چھوڑ جاتے ہیں کہ ان کی پیروی اور نقالی کرنا ہرکوئی اپنے لیے باعث فخر سمجھتا ہے۔ وہ بھرے مجمعے میں اکیلے تھے۔ سب سہارے ساتھ چھوڑ چکے تھے سایہ شفقت بھی دشمنی اور نفرت کا نشان بن گیا تھا لیکن وہ عزم کر چکے تھے اور عزم کی راہ میں تو پتھر بھی موم ہو جاتا ہے۔ وہ برائی کے سامنے بھلائی کی چٹان بن گئے، ظالموں نے ظلم کی انتہا کردی لیکن انھوں نے بھی صبر کی عظیم مثال قائم کی۔ ہولناک آگ پرعزم شخصیت کا روشن تذکرہ جن کی پیروی باعث عزت اورذریعہ نجات ہے۔
Reviews
No reviews found