Description
قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ یہ تمام عالم انسانیت کے لیے کامل دستور حیات ہے۔ ہرانسان کی فوز و فلاح اس کی اتباع پر منحصر ہے، اس لیے قرآن کریم کو پڑھنا اور اس کے مطالب و مفاہیم جانا ہر صاحب شعور مسلمان کا اولین فرض ہے۔ تفسیر القرآن ( پارہ سیٹ ) میں نوجوانوں کو آسان اورں لنشین اسلوب میں قرآن کریم کے معانی و مطالب سے روشناس کرانے کی سعی بلیغ کی گئی ہے۔ اسی لیے یہ تفسیر یونیورسٹی، کالج اور مدارس کے طلبہ و طالبات اور معلمین و معلمات کے علاوہ ہر عام و خاص فرد کے لیے بہت فیض رساں اور یکساں مفید ہے۔ اس تفسیر کا امتیاز یہ ہے کہ جوں قرآن کو سمجھنے کے لیے اس میں لفظی اور بامحاورہ تراجم الگ الگ پیش ہے کے ہیں ۔ سورت کا تعارف میخ شان نزول ، وجہ تسمیہ کلمات اور حروف کی تعداد کے علاوہ صحیح احادیث کی روشنی میں سورت کے فضائل بھی بیان کیے گئے ہیں۔ آیات سے مستنبط مسائل شہ سرخیوں کے تحت آسان انداز اور کش پیراۓ میں بیان کیے گئے ہیں ۔ ہر سبق کے آخر میں آیات مبارکہ کی ماخوذ حکمتیں اور تقامنے‘ جدید اسلوب میں اجاگر کیے گئے ہیں۔ ہ صحیح احادیث کی روشنی میں تیار کردہ تفسیر القرآن‘ قرآن نمی کے لیے دارالسلام سکالرز کی نہایت خوبصورت علمی کاوش ہے جواسلامی تعلیمات سے فیض یاب ہونے اور خود کو اسلام کا نمونہ نمائندہ بنانے کا بڑامستند محکم اور مؤثر وسیلہ ہے ۔
Reviews
No reviews found