Darussalam.pk is one and only online official store of darussalam publishers providing Authentic Islamic Books Holy Quran, Tafseer, Kids Books, Rehal & Digital Devices under single roof, Order Now.

Tareekh-e-Wahabiyat Haqaiq k Ayinay Main

تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں, 9789960993058, Fazeela-tul-Shaikh Doctor Muhammad Bin Saad Al-Shawaeer, urdu, 200, 14x21, History, 1 color
Write a review
Urdu Book Title:
تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں
ISBN:
9789960993058
Language:
Book Pages:
200
Book Size (cm):
14x21
Genre:
History
Color:
1 color
Weight:
0.25 kg
Rs.400.00
In Stock Ready to ship and will deliver within 2 working days.
+

Description

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی دعوتِ توحید نے ایک دوسرے کے دشمن عرب قبائل کو متحد کر کے ساری دنیا کا امام بنا دیا تھا۔ پھر صدیوں کی گردشوں کے بعد ایسا زوال آیاکہ مسلمان دنیا طلب اور راحت کو ش بن گئے۔ قران و سنت کی صراطِ مستقیم سے دور جا پڑے۔ تاریخ کے جبر کا شکار ہوگئے ۔ شرک و بدعت کی خندق میں گر گئے۔ ان کی ملی وحدت پارہ پارہ ہوگئی ارو وہ وحدہ لا شریک کی بجائے قبروں اور آستانوں کو پوجنے لگے۔ رحمت پروردگار پھر جوش میں آئی۔ باروہیں صدی ہجری میں سرزمین عرب ہی میں رسول اللہ ﷺ کا ایک ایسا فدائی پیدا ہوا جس نے اپنے ایمان و یقین ، سوز باطن اور عمل پیہم سے قبروں اور آستانوں پر جھکی ہوئی پیشانیوں کو اٹھایا اور توحید ربانی کا درس دے کر ان کی مردہ رگوں میں زندگی کی نئی روح پھونک دی۔

توحید کے اس فدائی، رسول اللہ ﷺ کے شیدائی اور دین قیم کے اس سپاہی کو دنیا امام محمد بن عبدالوہاب کے نام نامی سے جانتی ہے۔ یہ کتاب اسی جلیل القدر ہستی کے سوزِ باطن، فکر و نظر اور دعوت و تبلیغ کی سر گزشت ہے۔ امام موصوف کی دعوتِ توحید کو قبول عامہ نصیب ہوا تو سامراجی طاقتیں اور ان کے پٹھو علمائے سو چراغ پا ہوگئے اور انھوں نے اس دعوت حق کو بدنام کرنے کے لیے اسے `تحریکِ وہابیت` کہنا شروع کردیا۔ فاضل مصنف نے مستند تاریخی حوالوںاور محکم دلائل و براہین سے اس تہمت کا پول کھول دیا ہے اور یہ حقیقت اجا گر کردی ہے کہ امام محمد بن عبدالوہاب کی تحریک کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ امت مسلمہ شرک و بدعت سے کٹ کر اور ہر طرف سے ہٹ کر صرف قران و سنت کی طرف پلٹ آئے۔ یہ کتاب توجہ سے پڑھیے۔ آپ کو یوں محسوس ہوگا جیسے تاریخ آپ کے روبرو سانس لے رہی ہے۔

Reviews

muzamil
Comment
great endeavour
Shafiq Rehman
Comment
محمد بن عبدالوہاب رحمت اللہ علیہ ایک توحید کے داعی جنھوں نے توحید کی بنیاد پر ایک اسلامی ریاست قائم کی جس کی بدولت جزیرہ عرب سے شرک کا خاتمہ ھوا ان کی تفصیلات جاننے کے لیے اس سے بھتر کتاب کوئ اور نھیں....... اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے رکن مسعود عالم ندوی رحمہ اللہ کی کتاب محمد بن عبدالوہاب ایک بدنام مصلح کا مطالعہ بھی مفید رھے گا.......
Chat with Darussalam PK Official