Description
آئیڈیل کی تلاش ہر دور میں ایک خواب بھی رہا ہے اور سراب بھی۔مال ودولت کے انبار جمع کرنے والوں کا آئیڈیل میں دنیا کا امیر ترینشخص ہوتا ہے، اسی لیے وہ اس کے طور طریقے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ علم کے خزانے جمع کر نے والوں کے لیے آئیڈیل شخصیت وہ ہے جو لامتناہی علوم کے بحر ذخار کا حامل ہو۔ اہل علم اس کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔ دنیا کے ہر فرد نے اپنے دل و دماغ میں اپنی وسعت نظر کے مطابق کوئی نہ کوئی آئیڈ یل ضرور سجا رکھا ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کے مقابلے میں نوجوان آئیڈیل ازم کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ان کے آئیڈ یل صبح وشام بنتے اور بگڑتے ہیں۔ سیما بی صفات کے حامل ان نو جوانوں کے لیے اگر کوئی آئیڈیل ہوسکتا ہے تو وہ ”رہبر ورہنما“ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے۔ اگر نو جوان ” رہبر ورہنما“ کو اپناآئیڈیل بنالیں تو وہ پوری دنیا کوسخر کر سکتے ہیں ۔
Reviews
No reviews found