Darussalam.pk is one and only online official store of darussalam publishers providing Authentic Islamic Books Holy Quran, Tafseer, Kids Books, Rehal & Digital Devices under single roof, Order Now.

Bulugh al Maram بلوغ المرام (2 Vol. Set – Urdu – Local)

9789695742051, Safiur Rahman Al Mubarakpuri, urdu, 1144, 17x24, Hadith, 1 color
Write a review
ISBN:
9789695742051
Language:
Book Pages:
1144
Book Size (cm):
17x24
Genre:
Hadith
Color:
1 color
Weight:
2.116 kg
Rs.4,850.00
Ask a question
In Stock Ready to ship and will deliver within 2 working days.
+

Description

’’بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام ‘‘اپنے موضوع میں متعدد خصائص کی بدولت نمایاں اور ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔ مؤلف نے اس میں احکام سے متعلق ایسی احادیث جمع کرنے کا اہتمام کیا ہے جو عموما صحیح اور قوی ترین ہیں، جس سے اس فن کا حسن و جمال کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔ انھوں نے طویل احادیث کا شاندار انداز میں اختصار کیا ہے اور حدیث کو ائمۂ حدیث کی طرف منسوب کرنے میں بڑی وسعت سے کام لیا ہے نیز صحت و حسن اور ضعف کے اعتبار سے ہر حدیث کا درجہ بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے اور بہت سی علل کی طرف اشارہ بھی فرما دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کے انتہائی عمدہ اور نفیس کاموں میں سے ایک کام یہ بھی ہے کہ وہ حدیث بیان کرنے کے بعد حدیث کے بعض طرق میں وارد متعدد الفاظ اور اضافے بھی بیان کرتے ہیں، جو مطلق کو مقید، مجمل کو مفصل، مغلق اور مبہم کو واضح، تعارض کو رفع اور باہمی اختلاف کو دور کرنے کا فائدہ دیتے ہیں بلکہ بعض دفعہ یہ اضافے اختلاف کے موقع پر ایسی نص ثابت ہوتے ہیں جو تاویلات کا قلع قمع اور بحث و تحقیق سے مستغنی کر دیتے ہیں۔

مذکورہ بالا اور دیگر متعدد خصوصیات کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے اہل علم میں اس کتاب کو مقبول عام بنا دیا ہے چنانچہ یہ مشرق و مغرب کے طلبہ کے ہاتھوں کی زینت بنی اور اہل مدارس نے اسے نصاب میں شامل کر لیا ، نیز اس فن کے عالی مقام علماء نے اس کی شروح و توضیحات کا اہتمام کیا اور متعدد زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے۔

  • مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ کی مختصر مگر جامع شرح ۔
  • پروفیسر محمد یحیی حفظہ اللہ کا جام اور وقیع مقدمہ ۔
  • عظیم محقق زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تحقیق و تخریج ۔
  • قاری ذکاء اللہ سلیم اور حافظ آصف اقبال کے علمی اضافہ جات۔
  • سات سینیئر محققین کا مکمل علمی و تحقیقی جائزہ۔
  • احادیث کا ترجمہ سلیس ، رواں اور عام فہم ہے۔
  • صرف دقیق اور اہم نکات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
  • مختصر لغوی، نحوی و صرفی وضاحت کی گئی ہے۔
  • رواۃِ حدیث کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔
  • حدیث کے پس منظر اور سبب ورود کی مختصراً توضیح کی گئی ہے۔
  • احادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ صحت و ضعف کا اہتمام کیا گیا ہے۔
  • طباعت و کتابت کے ظاہری حسن و جمال سے آراستہ علماء و طلبہ اور عوام الناس کے لیے بہترین شرح۔





Reviews

No reviews found