Description
ہر معاشرے میں ایسے شخص کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اول (پہلی) پوزیشن حاصل کرتا ہے۔ اور یقینا ہر ایک کے نصیب اور مقدر میں یہ چیز نہیں ہوتی ، جیسا کہ در باب رسالت میں ایک دفعہ آپ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے، یہ سن کر سب سے پہلے حضرت عکاشہ کھڑے ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے لیے دعا کریں میں انہی میں شامل ہو جاؤں آپ نے دعا کردی اور فرمایا جا تو انہی میں سے ہوگا اتنے میں ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ میرے لیے بھی دعا کریں میں بھی ان میں سے ہو جاؤں آپ نے فرمایا: نہیں، یہ نمبر عکاشہ لے گیا۔ ایک عرصہ سے کسی تاریخی پہلو پر کچھ لکھنے کی تمنا تھی سو اس موضوع کے ساتھ اسے پورا کرنے کی سعی کی گئی۔ اس کتاب کی تکمیل میں خصومی معاونت امام سیوطی وغیرہ کی اوائل سے لی گئی ہے۔ ہم نے حتی الوسع صحت و ضعف کا خیال رکھا ہے۔
Reviews
No reviews found