Description
تلاوت قرآن کا بھر پور اجر و ثواب اس امر پر موقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ کی جائے۔ کیونکہ تلاوت قرآن کا اولین تقاضا یہ ہے کہ اسے عربی لب ولہجہ میں پڑھا جائے ۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہر حرف عمدہ مخارج وصفات کے ساتھ ادا کیا جائے۔ تجوید کے بنیادی قواعد سے شناسائی کے لیے دار السلام نے اپنی نوعیت کا منفرد تجویدی قرآن شائع کیا ہے۔ جسے پوری لگن سے پڑھ کر ہر مسلمان قرآن مجید کی صحیح تلاوت کر کے تقرب الی اللہ کے شرف سے فیض یاب ہو سکتا ہے۔
:مصحف ’’معلم التجوید ‘‘ کی خصوصیات
حفاظ کرام کی جملہ ضروریات کے عین مطابق 16 سطری متن ۔ •
استا ذ القراء قاری محمد ادریس العاصم کی سرپرستی میں نامور قراء کا علمی و تحقیقی جائزہ۔ •
عالمِ اسلام کے 12 مشہور و معروف قراء کی لفظی، اعرابی،فنی اور تحقیقی اغلاط سے مبرا ہونے کی تصدیق۔ •
کتابت و طباعت کے جدید ترین محاسن سے مزین انتہائی خوبصورت ایڈیشن ۔ •
تجویدی قواعد کے مطابق رنگوں سے مزین، مخارج الحروف اور مختصر با تصویر قاعدہ۔ •
انگریزی خواں طبقہ کےلیے تجویدی اصطلاحات کا انگریزی ترجمہ ۔ •
وقف و وصل کی صورت میں اعراب کے تغیر کی حاشیے میں وضاحت۔ •
آیات کے اعداد و شمار سید نا علی سے منقول کوفی عدد کے مطابق ہیں۔ •