Dear Customer, Please note that the orders placed during the HOLIDAYS will be processed on next working day. Thank you

Masnoon Hajj o Umrah (Pocket Size)

مسنون حج و عمرہ
ISBN: 325200100

Free Book Offer!

Khatim-ul-Anbiya
Min Spend: Rs. 1500
Promo Code: FREEBOOK
Roshni Key Minaar
Min Spend: Rs. 2500
Promo Code: FREEBOOK
Waaldein
Min Spend: Rs. 3500
Promo Code: FREEBOOK
*Free shipping offer is not applicable on orders placed using promos.
**Promo Code will be applicable only when there is only Books in the cart.
Rs. 100.00
In stock
+

حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ``حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں

زیرنظر کتاب کتب دینیہ کی اشاعت کے عالمی ادار ے دار السلام کی اس سلسلے میں ایک اہم کا وش ہے جس میں حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں مزید برآں تمام مقدس مقامات کو نہایت خوبصورت تصویروں او ر نقشوں کے ذریعے بخوبی اجاگر کیا گیا ہے دار السلام کی مرتب کردہ یہ دلکش کتاب خود پڑھنے اور عزیز واقارب دوست احباب کو تحفہ دینے کے لائق ہے تاکہ حج وعمرہ کے فرائض مسنون طریقے سے ادا کیے جاسکیں اللہ تعالی دار السلام کی اس کاوش کو اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔

Publish Date:
04/13/2017
Language:
urdu
Book Pages:
238
Book Size (cm):
8x12
Genre:
Hajj and Umrah
Color:
1 color

No posts found


Reviews

No posts found

Write a review

Similar Products