Description
نفس امارہ کو ساری کثافتوں اور کدورتوں سے محفوظ کر کے نفس مطمئنہ تک فائز کرنے والی ’’منزّل من اللہ‘‘ کتاب کا مقصد پورا ہی نہیں ہوتا جب تک اس کی اپنی زبان یا اس کو اپنی زبان میں گہرائی سے سمجھ نہ لیا جائے۔ اسی اہم سلسلہ کی کڑی ’’تفسیر احسن البیان‘‘ ہے، جس کو مختصر، آسان فہم اور سلف کے منہج کے مطابق لکھا گیا ہے۔
عوام الناس کو ایسی تفسیر کا مسلسل انتظار تھا جو منہجِ سلف کے عین مطابق،مختصر مگر جامعیت سے لبریز،آسان فہم، دلنشین اسلوب اوراپنی سلیس زبان جیسی خوبیوں کی وجہ سے اردو تفاسیرمیں منفرد مقام رکھتی ہو ۔دارالسلام کے سینیئر ریسرچر حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ نے اپنی دن رات کی انتھک محنتوں سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
عوام الناس میں اس تفسیر کو اتنی مقبولیت ملی کہ مساجد و مدارس،کالجز و یونیورسٹیز غرض ہر شعبہ کے لئے ضرورت بن گئی، حتی کہ حجاج کرام میں تقسیم کرنے کےلئے سعودی حکومت نے بھی اسی تفسیر کا انتخاب کیا۔ اس عظیم تفسیر کو زیور طبع سے آراستہ کر کے امت تک پہنچانے کا اعزاز دارالسلام کو حاصل ہے ۔تفسیر میں چار چاند لگانے کےلئے برصغیر پاک و ہند کی معروف شخصیت مولانا محمد جوناگڑھی کا ترجمہ شامل کیا گیا ہے۔حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔عمدہ پیپر،مضبوط بائنڈنگ اور دیدہ زیب ٹائٹل نے کتاب کو دو چند کر دیا ہے ۔
Reviews
- Brand Brand Darussalam Publishers Brand Safiur Rahman Al Mubarakpuri Brand urdu Brand Brand 17x24 Brand Brand 2 color Brand
- Tafseer Category
- Books Category
- Darussalam Publishers Category
- Dars e Nizami (Educational Curriculum) Category
- Hafiz Salahuddin Yusuf Category
- Safiur Rahman Al Mubarakpuri Category