Description
انگریزی زبان کی مقبول ترین کاوش ’’دی نوبل قرآن ‘‘کا اردو ترجمہ ’’تفسیر احسن الکلام‘‘ اپنے نام کی طرح کلام اللّٰہ کا خوبصورت اور دلنشین ترجمہ و تفسیر ہے جسے ڈاکٹر محمدمحسن خان رحمہ اللّٰہ نے تفسیر ابن کثیر، تفسیر قرطبی اور صحیح بخاری جیسی مستند اور عظیم کتب سے ماخوذ فرما کر مرتب کیا ہے ۔اسے مزید جامع اور بہتر بنانے کے لیے اردو زبان کی مایۂ ناز تفسیر ’’احسن البیان‘‘ سے بعض مفید حواشی شامل کیے گئے ہیں جس سے اس تفسیر کا علمی پایہ اور استنادی حیثیت دو چند ہو گئی ہے۔
اس ایڈیشن کو مزید سہل اور سلیس بنانے کے ساتھ دارالسلام ریسرچ سینٹر کے محققین نے قرآن مجید کے ترجمے کو از سر نو مرتب کیا ہے اور اسے ممکن حد تک لفظوں کے قریب اور شستہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
یوں دارالسلام کی جانب سے پیش کردہ اردو زبان میں یہ ایک تفسیری شہ پارہ ہے جس سے ہر خاص و عام بھرپور فائدہ حاصل کر سکتا ہے اور قرآن مجید کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔ یقیناً یہ تفسیر دورِ حاضر کے مصروف حضرات کے لیے ایک نادر تحفہ ہے ۔
Reviews
No reviews found