Description
تیسیر القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی کا شمار ان جامع تفاسیر میں ہوتا ہے جن کا ترجمہ انتہائی آسان، سلیس اور رواں ہے اور تفسیر ایسی کہ ابتدائی طالب علم بھی اور علم کا انتہائے طلب گار بھی کبھی بے نیاز نہیں ہو سکتا۔
حقیقتاً یہ ایک ایسی تفسیر ہے جس میں دور حاضر میں مغربی افکار سے متاثر بلکہ مرعوب طبقہ کی، منکرینِ احادیث کی، اسلام پر پھیلائے گئے شکوک و شبہات کی، عقل پرست فِرَق باطلہ کی، موجودہ دور میں اٹھنے والے فتنوں کی نہ صرف گرفت کی گئی ہےبلکہ مضبوط دلائل سے تردید بھی کی ہے۔
نیز واقعات و غزوات کا تاریخی پس منظر اور حال احوال انتہائی آسان الفاظ میں بیان کیا کہ قاری کو آیات کا مطلب و مفہوم سمجھنے میں دقت نہ محسوس ہو۔
Reviews
No reviews found