Description
اقوام عالم کی تاریخ کا بیشتر حصہ ظلم وجبرکی گہری وتاریک رات پر مبنی ہے اوراس سیاہ تاریخ کے صفحات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ایک روشن اور سنہرا باب ہے ۔
گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانی زندگی کے بنجراور خشک صحرا میں ایک سرسبز درخت اورمیٹھے پانی کی بہتی ندی کی مانند ہے۔
چشمہ نبوت سے بہتی یہ ندی ہر شعبہ ہائے زندگی(انفرادی، اجتماعی، گھریلو، کاروباری، ذاتی، پروفیشنل) سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی نہ صرف پیاس بھجاتی ہے بلکہ انسانی زندگی کوایک نئی روح بخشتی ہے۔
زیر نظر کتاب عرب دنیا کے مشہور مصنف ڈاکٹر عائض القرنی کی زندگی کی تیس سالہ محنت کا نچوڑ ہے جس میں انہوں نے کوشش کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ مبارکہ کو جدید عالم کے تمام تر چیلنجز کے لئے ایک نسخہ کیما کے طورپر پیش کریں۔
زیر نظر کتاب آپ کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضبط نفس، ایثاروقربانی، سخاوت وہمدردی اور خود احتسابی کی عملی تصویر پیش کرے گی۔
کہ کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی محبت وعقیدت کی مثال قائم کی۔
کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم امن عالم ، اتحاد، محبت، ہمدردی اور خوشحالی کا عالمی سفیر بن کر ابھرے۔
زیر نظر کتاب زندگی کے تمام شعبوں سربراہان مملکت، عوام الناس،امیر،غریب کے لیے ہر ایک لئے رہنما ہے۔
تمام بنی نوع انسان کے لئے سیرت کا وہ روحانی پیغام جس کا خطاب نہ تو مخصوص لوگوں سے ہے اور نہ کسی خاص وقت کےلئے بلکہ قیات تک آنے والےہر انسان کے لئے اتنا ہی مفید ہے جتنا پہلے سب سے پہلے مسلمان کے لئے تھا۔
زیر نظر کتاب میں آپ کے تعارف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار ان پہلووں سے ہوگا جن کے ذریعے آپ اپنی ذاتی زندگی کے کردار کو ایک نیا وجود،پاکیزگی اورجلا بخش سکتے ہیں۔
1 - اسوۃ عالم یہ کتاب مصنف کے سالہا سال مطالعہ کانچوڑ ہے۔
2 - یہ کتاب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنف کیرسول اللہ ﷺ کی ذات سے محبت اور وابستگی کسقدر گہری ہے
3 - یہ کتاب ہمارے دلوں کے اندر بھی سیرت سےمحبت اورلگن کی شمع روشن کرتی ہے۔
4 - یہ کتاب ہمیں کامیابی ابدی زندگی اور دائمی راحت کی راہ دکھاتی ہے۔
5 - یہ کتاب سیرت کے موضوع پر ایک نادر اور اچھوتی کتاب ہے۔
یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی اور اسے پڑھنے والا دائی مسرتوں اور کامیابیوں حامل بن جائے گا۔ان شاءاللہ
Reviews
No reviews found