Skip to product information

Sahih Muslim (Urdu) 5 Volume Set

Vendor: Darussalam
SKU: 7682345256609
Availability: Out of stock
Rs.22,000.00
Product subtotal: Rs.22,000.00
Sahih Muslim (Urdu) 5 Volume Set
Sahih Muslim (Urdu) 5 Volume Set
Rs.22,000.00

صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہءاحادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے۔

پاک وہند میں بھی کئی اہل عربی واردو زبان میں اس کی شروحا وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہقابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔تحقیق وتخریج ،ترجمہ وفوائد سے مزین دار السلام کی چار کتابیں ( صحیح بخاری ،سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ،سنن نسائی) منظر عام آچکی ہیں ۔اور عنقریب صحیح بخاری کی مفصل اردو شرح بھی منظرعام پر آجائے گی ۔اور اسی طرح صحیح مسلم ترجمہ و مختصر فوائد کے ساتھ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے صحیح مسلم کے ترجمہ کی تکمیل اور اس کی مفصل شرح کا کام ابھی جاری ہے۔ صحیح مسلم کا یہ ترجمہ ومختصر فوائد پروفیسر محمد یحییٰ جلالپوری یرکیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کتاب کی تیاری و طباعت میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

The Custom Tab allows you to display personalized content on your product page with full flexibility.

You can easily manage what appears inside this tab by choosing one of the following options:

  • Manual Input: Enter content directly in the theme settings.
  • Metafield Source: Connect the tab to a metafield to display dynamic, product-specific information.
  • Page Content: Pull existing content from a Shopify page to reuse or centralize updates.

This feature is ideal for showing size guides, care instructions, brand stories, shipping details, or any custom information you want your customers to see — all without touching any code.

Recently viewed products

Related products