Skip to product information

Auratu par Haram magar Kiya ?

Rs.900.00 Rs.765.00
Sale price Rs.900.00 PKR Regular price

Out of stock

SKU 111-4591-31
Author Khalid Abdur Rehman Al-Aqqk
Language urdu
Color 1 color
Book Pages 552
ISBN 111-4591-31
Book Size (CM) 14x21
Genre Women

مومنات خواتین پر اللہ اور رسول ؐ کی طرف سے حرام کئے گئے امور کتاب و سنت کی روشنی میں۔ خواتین اسلام کو اگر کوئی چیز پیش کی جاسکتی ہے تو یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔

آج کل میڈیا کادور ہے کفار موجودہ الیکٹرانک میڈیا کو مسلمانوں کےبچوں اور عورتوں کےخلاف خاص طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ماڈرن ازم ، روشن خیالی ، فیشن ، تہذیب ، ثقافت ، کلچر او ر میک اپ جیسے بکھیڑوں میں پھنس کر وہ حلال وحرام کی تمیز کھو بیٹھیں۔ وہ جدیدیت کے مہلک زہر کواس طرح اپنی رگوں میں اتار لیں کہ ان کو روز مرہ زندگی میں یہ پتہ ہی نہ چل پائے کہ وہ جو کام کررہی ہیں یہ اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول اللہﷺ کو ناپسند ہے اوران کاموں سے منع کردیا گیاہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عورتوں پر حرام مگر کیا ‘‘ خالد عبدالرحمن العک کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے سلیس اور رواں اردو ترجمہ کے فرائض مولانا سلیم اللہ زماں نے انجام دیے ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے ایسے امور ،عقائد اور دوسرے مسائل کی نشاندہی کی ہےکہ جن کی شریعت ِاسلامیہ مین ذرہ بھر گنجائش نہیں ہے وہ صریحاً حرام ہیں۔ یہ امور مرد وزن دونوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس میں ایسے امور کوترجیحاً کھول کھول کر بیان کیاگیا ہے کہ جن کاتعلق خاص طور پر صنف نازک سے ہے یعنی وہ احکام جو عورت پر حرام ہیں بیان کیے گئے ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے ہر عورت اپنے گھر سےلے کر بازار تک اور پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام امور سےآگاہی حاصل کرسکتی ہے اور پھر اللہ اوررسول کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر حرام کردہ امور سےاپنے دامن کوپجاکر رضائے الٰہی کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے جنت کی حقدار بن سکتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تما م خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور مصنف ،مترجم اورناشر کی اس کاوش کوشرف قبولیت سے نوازے

You Also Viewed

Auratu par Haram magar Kiya ?

Auratu par Haram magar Kiya ?

Rs.900.00 Rs.765.00
Sale price Rs.900.00 PKR Regular price